ایرانی اہل سنت کی خبریں

ایران: مولانا عبدالحمید نے مستونگ دھماکے کی مذمت کی

زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے صدرمقام زاہدان سے تعلق رکھنے والے ممتاز بلوچ عالم دین نے مستونگ میں ایک انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے دفتر کی آفیشل ویب سائٹ نے ان کے مذمتی بیان شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مولانا نے سانحہ مستونگ میں ایک سو تیس افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان کے بیان میں آیا ہے: عام شہریوں پر حملہ کرنا کسی بھی دین و مذہب میں قابل قبول نہیں ہے۔
اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے کہا ہے: انتہاپسندوں کی جانب سے ہونے والی ایسی بری حرکتوں کی پرزور مذمت کرتاہوں اور رب کریم سے جان بحق ہونے والوں کی مکمل مغفرت، زخمیوں کی عاجل و کامل شفایابی اور پس ماندگان کے لیے اجر و صبر کی دعا مانگتاہوں۔
یاد رہے جمعہ تیرہ جولائی کو صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران واقع ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں لگ بھگ ایک سو تیس افراد جان بحق جبکہ دوسو کے قریب شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago