عالم اسلام

شام میں کار بم دھماکا، 18 افراد ہلاک

شام کے صوبے دیرالزور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے علاقے البشرا میں حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے اڈے کے قریب زوردار دھماکے سے تباہ کردی جس کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شامی جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 افراد کا تعلق امریکی حمایت یافتہ فورسز سے ہے جو داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں۔
دوسری جانب درعا میں باغیوں نے بھاری اسلحہ حکومتی فورسز کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ درعا میں بشارالاسد فورسز نے روسی اتحادیوں کی مدد سے درعا پر دو ہفتے تک بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 لاکھ 25 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ دو ہفتے سے جاری جنگ کے بعد باغیوں نے علاقہ خالی کرنے اور بھاری ہتھیار حکومتی فورسز کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago