شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ تیرہ اپریل کو دارالعلوم زاہدان کے سالانہ اجتماع برائے تقریب دستاربندی میں بعض غیرملکی مہمانوں کو روکنے پر تنقید کرتے ہوئے حکام سے شکوہ کیا۔
سنی آن لائن نے مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: آج کے اجتماع برائے نماز جمعہ میں کچھ خاص مہمانانِ گرامی حاضر ہیں؛ شیخ بلال سعید شعبان صاحب (تحریک توحید لبنان کے صدر)، شیخ عبداللہ عبدالناصر جبری (تحریک امت لبنان کے صدر)، شیخ محمد خضر (امام و خطیب جامع مسجد خلفائے راشدین طرابلس) اور استاد عمر ایوبی ہمارے خاص مہمان تھے اور پروگرام کے مطابق انہیں سالانہ اجتماع میں شرکت اور خطاب کرنا تھا۔
انہوں نے کہا: اس حوالے سے ہم حکام سے شکوہ کرتے ہیں کہ ہمارے غیرملکی مہمانوں کو آنے نہیں دیا گیا تاکہ وہ تقریب میں شریک ہوجائیں۔ توقع تھی کہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
صدر و مہتمم دارالعلوم زاہدان نے مزید کہا: اس عظیم اجتماع میں غیرملکی مہمانوں کی شرکت سے امت مسلمہ کے اتحا د اور تقریب امت کو تقویت ملے گی اور عالمی سطح پر مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔ پھر بھی خوشی کی بات ہے کہ مذکورہ تقریب خیریت و عافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور ہمارے مہمانوں کو کم از کم نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کا موقع ملا۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید