عالم اسلام

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید، 66 زخمی

فلسطین کے علاقے باب الزاویہ میں غاصب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور66 زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی ہلال احمر نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، الخلیل کے علاقے باب الزاویہ میں غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور66 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کیخلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، باب الزاویہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 24 سالہ فلسطینی نوجوان محمد زین الجعبری کو شہید کردیا، الجعبری اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جو اسپتال پہنچنے کے بعد شہید ہوگئے۔
فلسطین کی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق 2 فلسطینی گولیوں سے19 فلسطینی ربرکی گولیوں سے اور 45 فلسطینی گیس کے شیل لگنے اور صیہونی فوجیوں کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہوئے۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار نہ دیے جانے کے بعد دنیا کے کئی ممالک اور فلسطین میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago