مسلم اقلیتیں

جرمنی میں مسلمانوں پر حملوں میں تشویش ناک اضافہ

جرمنی میں غیر مسلم انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے گزشتہ سال مسلم مخالف حملوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا جس سے اس بات انکشاف ہوا ہے کہ جرمنی میں مسلمانوں اور مسلم اداروں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال مسلمانوں اور مسلم اداروں پر 950 حملے ہوئے جن میں 33 افراد زخمی ہوئے، مساجد پر بھی 60 حملے کیے گئے جن میں سے بعض واقعات میں خنزیر کا خون اور گوشت پھینکا گیا۔
جرمنی کی مسلم سینٹرل کونسل کے سربراہ ایمان میزیک نے بتایا کہ جرمنی میں مسلمانوں اور مسلم اداروں پر زیادہ تر حملوں میں دائیں بازو کے انتہا پسند ملوث پائے گئے، پچھلے چند سال میں ہونے والے حملوں کا ڈیٹا موجود نہیں۔
ایمان میزیک نے بتایا کہ اس سے پہلے مسلمان مخالف حملوں کی نگرانی بھی نہیں کی جاتی تھی، حملوں کے متاثرین بھی پولیس کو رپورٹ درج نہیں کراتے تھے، تاہم اب جرمن حکومت نے ملک میں مسلمانوں اور مسلم اداروں پر حملوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago