عالم اسلام

شامی اور روسی فوج کی بمباری سے 53 شہری جاں بحق

شام کے شمالی علاقے غوطہ میں صدر بشارالاسد کی حامی اور روسی فوج کی جاری بمباری سے مزید 53 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
فضائی حملوں میں وسیع تر جانی ومالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، پیر کے روز بھی غوطہ میں بمباری سے 28 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے تھے۔ صدر بشار الاسد کے حامی دستوں اور روسی لڑاکا طیاروں کے ان حملوں میں بالخصوص پچھلے ہفتے کے اختتام پر پیش آنے والے اس واقعے کے بعد تیزی آئی ہے جس میں باغیوں نے ایک روسی لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔ اقوام متحدہ نے شام میں فوری طور پرایک ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرین تک مدد پہنچائی جا سکے۔
دوسری طرف شام میں جاری ترک فوجی کارروائی کے دوران ایک اور ترک فوجی ہلاک ہو گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شامی شہر منبج سے اپنی فورسز نکال لے کیونکہ ترک فوج اس حکمت عملی کے حوالے سے اہمیت کے حامل شہر تک اپنا آپریشن وسیع کر دیں گی۔ اردوان نے کرد عسکریت پسند گروپ اور اس گروپ کے سیاسی وِنگ ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی منبج میں موجودگی کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد کی۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات پر سلامتی کونسل میں روسی اور امریکی سفیروں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے۔
امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ شامی فوج نے اپنے ہی عوام کے خلاف کلورین گیس استعمال کی ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، متعدد شہریوں کے جسم پر کلورین گیس کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔ روس نے شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت پر عائد کیمیائی گیسوں کے استعمال کے نئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی سفیر نے کہا کہ شام کیمیائی ہتیھاروں کے استعمال کے حوالے سے قائم بین الاقوامی معاہدے کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago