عالم اسلام

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

قابض صہیونی فوج نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑنے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
کل بدھ کو اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے نواحی علاقے دیر نظام میں ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے مصعب فراس التمیمی کو گولیاں کار کر شدید زخمی کردیا، زخمی بچے کو رام اللہ میں ایک مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ التمیمی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ التمیمی کو قریب سے اس کی گردن میں گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکے کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد فلسطین میں تشدد کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

16 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago