مسلم اقلیتیں

بیت المقدس کے فیصلے پر احتجاج ، نمازِ جمعہ وہائٹ ہاؤس کے سامنے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سیکڑوں مسلمانوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر احتجاجا وہائٹ ہاؤس کے سامنے نمازِ جمعہ ادا کی۔
یہ مجمع امریکا میں مسلمان تنظیموں کی جانب سے دعوت پر وہائٹ ہاؤس کے سامنے واقع “لیوائٹ اسکوائر” کے چھوٹے سے باغ میں جمع ہوا تھا۔
مظاہرین میں بہت سے لوگوں نے اپنی گردنوں پر فلسطینی پرچم باندھا ہوا تھا جب کہ بعض کے ہاتھوں میں بینر تھے جن پر مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی بستیوں کی آباد کاری کے خلاف مذمتی عبارتیں تحریر تھیں۔
امریکی اسلامی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل نہاد عوض کے مطابق “ٹرمپ بیت المقدس یا فلسطین کی اراضی کے ایک ذرّے کا بھی مالک نہیں ، وہ ٹرمپ ٹاور کے مالک ہیں اور اپنی اس ملکیت کو اسرائیلیوں کو دے سکتے ہیں”۔
جمعے کے روز متعدد عرب اور اسلامی ممالک میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہروں میں بیت المقدس کے حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے پر مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کیا۔
ٹرمپ نے بدھ کی شام امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔ اس فیصلے نے عرب اور اسلامی ممالک میں غم و غصّے کی لہر پیدا کر دی جب کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بیت المقدس کی پوزیشن فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے تصفیے کی راہ میں ایک اہم ترین رکاوٹ ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago