جامعہ احناف خواف کے مہتمم مولانا حبیب الرحمن مطہری نے ’پیام آوران وحدت‘ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مفاہمت، پرامن زندگی اور اپنے عقیدہ پر قائم رہنا اتحاد کے لیے ضروری ہے۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان کے جامعہ احناف خواف کے مہتمم نے تایباد شہر میں منعقد کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے اتحاد امت کو نبی کریم ﷺ کی اہم تعلیمات میں شمار کرتے ہوئے کہا: روحانیت، اخلاق، حیا، عفت اور اتحاد سب آپﷺ کی تعلیمات ہیں۔ کامیاب زندگی قرآن و سنت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
مولانا مطہری نے اتحاد کے مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اتحاد کا مطلب ہے ایک دوسرے کے عقائد پر توہین اور طعن و تشنیع نہ کریں۔ مفاہمت سے کام لیں اور اپنے اپنے عقائد پر قائم رہ کر پرامن زندگی گزاریں۔
خراسان کے مشہور عالم دین نے اپنے خطاب کے آخر میں برابری اور امتیازی رویوں کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے مرشد اعلی کے خط بنام شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید پر توجہ دینے کا مطالبہ پیش کیا۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید