عالم اسلام

کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے سے 13افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 13افرادہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا کابل کے سفارتی علاقے وزیراکبر خان میں ہوا جہاں غیر ملکی سفارتخانوں سمیت کئی اہم سرکاری عمارتیں اور بین الاقوامی اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔
افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں اب تک 13افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔
فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم بیشتر دھماکوں کی ذمہ داری طالبان قبول کرتے رہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

29 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago