فرانس میں مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار

فرانسیسی پولیس نے سیاستدانوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم(رائٹ موومنٹ)سے تعلق کے شبہ میں 10مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔زیرحراست ملزمان میں ایک خاتون اور کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں پیرس کے نواحی علاقے سینی سینٹ ڈینس اور جنوب میں واقع بندرگاہ مارسیلی کے قریب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے پکڑاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد فرانس کے اہم سیاستدانوں ،غیر ملکی باشندوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اہم سیاستدان بھی ملزمان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔اس کے علاوہ ملزمان مسلمانوں کی عبادت گاہوں،بھارتی ریسٹورنٹس اور پرہجوم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
گرفتاری کے بعد ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے مزید ساتھیوں کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

 

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago