Categories: عالم اسلام

فلسطینی حملہ آور کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نے فائرنگ کر کے 3 اسرائیلی سرحدی محافظین کو موت کی نیند سُلا دیا جب کہ چوتھا زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ مغربی کنارے میں واقع یہودی بستی ہار ادار میں پیش آیا۔
عبرانی زبان کے چینل 10 کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ فلسطینی حملہ آور کا تعلق بیت المقدس شہر کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بیت سوریک سے ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور اس کے چار بیٹے ہیں۔ مذکورہ فلسطینی کے پاس اسرائیل کے اندر کام کرنے کا اجازت نامہ تھا۔
اسرائیلی پولیس کے اعلان کے مطابق فلسطینی حملہ آور دیگر فلسطینی ورکروں کے ساتھ ہار ادار بستی کے عقبی داخلی راستے پر پہنچا اور اور اس نے وہاں موجود سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر ڈالی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حملے میں تین اسرائیلی مارے گئے اور چوتھے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو “قابو” کر لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے فلسطینی حملہ آور کے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسنے کی تصدیق کر دی۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago