بھارت نے نہتے کشمیریوں پر تشدد کرنے اور انہیں اذیت پہنچانے کا ایک اور طریقہ ڈھونڈ لیا ہے اور اب بھارتی فوجی کشمیریوں پر پیلٹ گنز اور آنسو گیس شیل کے ساتھ ’بدبو بم‘ سے بھی حملے کریں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پرفیوم تیار کرنے والی معروف کمپنی کنوج نے بھارتی فوج کو مطلع کیا ہے کہ اس نے ایسی خطرناک بدبو تیار کی ہے جس سے پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کو دور رکھا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے فریگرینس اینڈ فلیور ڈویلپمنٹ سینٹر(ایف ایف ڈی سی) کے ماہرین نے خاص طور پر یہ ناگوار بو تیار کی ہے جسے ایک کیپسول میں بند رکھا گیا ہے۔
ایف ایف ڈی سی کے پرنسپل ڈائریکٹر ونے شکلا نے بتایا کہ خاص طور پر تیار کیا گیا کیپسول جب مظاہرین پر پھینکا جائے گا تو وہ پھٹے گا اور اس سے ایسا بدبو دار دھواں اٹھے گا جو ناقابل برداشت ہوگا اور مظاہرین کو فوجیوں سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور یونین منسٹر برائے ڈیفنس کی جانب سے تمام ضروری جانچ، اجازت، منظوری اور کلیئرنس ملنے کے بعد ان کیپسول کو بھارتی فوجیوں کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج پیلیٹ گنز کا استعمال کرتی ہے جس کے چھروں سے سیکڑوں کشمیری مکمل یا جزوی طور پر بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ پیلیٹ گنز کے استعمال پر شدید تنقید کی جاتی ہے اور اس سے قبل مظاہرین پر مرچوں کے اسپرے کی تجویز بھی زیر غور آ چکی ہے۔
ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…
خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…
ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔
فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…