Categories: عالم اسلام

استانبول پریس میلہ میں اہل سنت ایران کے نمائندے شریک

استانبول (سنی آن لائن) ترکی میں آٹھواں استانبول عالمی پریس میلہ کا آغاز ہوگیا جس میں اہل سنت ایران کے دو مجلے بھی شریک ہیں۔
’سنی آن لائن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ’الصحوة الاسلامیة‘ کے ایڈیٹر نے کہا استانبول پریس میلہ میں بیس ممالک کے چارسو میگزین شریک ہیں۔
آٹھواں استانبول عالمی پریس میلہ میں ندائے اسلام اور الصحوة الاسلامیة کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ انٹرنیشنل سہ ماہی مجلہ ’ندائے اسلام ‘فارسی زبان میں ہے جس کے ساتھ مضامین کا خلاصہ انگریزی میں بھی آتاہے۔ ماہنامہ الصحوةالاسلامیة عربی زبان میں ہے ۔
استانبول عالمی پریس میلہ کا آغاز جمعرات چار مئی کو ہوا جو آٹھ مئی تک جاری رہے گا۔
یاد رہے ندائے اسلام اور الصحوة الاسلامیة دارالعلوم زاہدان کے زیر انتظام کام کررہے ہیں۔
اہل سنت کا واحد باقاعدہ اور رجسٹرڈ مجلہ ندائے اسلام کا پہلا شمارہ سنہ دوہزار میں شائع ہوا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago