Categories: عالم اسلام

شامی حکومت کی جانب سے سیف زون معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب

شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بشار الاسد حکومت نے حمص اور حماہ کے مضافات میں محفوظ علاقے بنانے سے متعلق معاہدے کے چند ہی گھنٹوں بعد اس کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق معاہدہ پر عمل درآمد نصف شب ہونا تھا۔ جن علاقوں کو محفوظ قرار دیا گیا ہے ان میں ادلب گورنری سمیت اللاذقیہ، حلب اور حماہ شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے شامی میں محفوظ زون قرار دیئے جانے والے علاقوں کی فضائی حدود میں یکم مئی سے اپنی پروازیں روک رکھی ہیں۔ سیف زونز سے متعلق معاہدہ اقوام متحدہ، امریکا اور سعودی عرب کی حمایت سے طے پایا ہے، جس کے بعد اس پر عمل درآمد کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
تینوں ضامن ملکوں نے آستانا میں شامی حکومت اور مسلح تنظیموں کے درمیان مذاکرات کے چوتھی کانفرنس کے اختتام پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے میں وضاحت کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ سیف زون میں ادلب کا شمالی مغربی علاقہ جبکہ اللاذقیہ، حماہ اور نزدیکی شہر حلب شامل ہوں گے۔
نیز شمالی گورنری حمص کا وسطی علاقہ، دمشق کا مضافاتی علاقی مشرقی الغوطہ، جنوبی شام کی درعا اور القنیطرہ گورنری بھی سیف زون قرار دیئے جانے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago