Activists of Hindu nationalist Shiv Sena party, in saffron scarves, disrupt a gathering of Muslims protesting against the 1992 destruction of the 16th-century Babri Mosque by Hindu extremists on its anniversary, in New Delhi, India, Thursday, Dec. 6, 2007. (AP Photo/Saurabh Das)
انڈیا میں گائے کے تحفظ کے نام پر ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعہ شمال مشرقی ریاست آسام کے نوگاؤں ضلع کا ہے جہاں گائے چوری کے الزام میں مقامی لوگوں نے دو نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔
نوگاؤں ضلعے کے کاساماری علاقے میں رونما ہونے والے اس سانحے کے شکار دو مسلمان نوجوان ہیں۔
صحافی دلیپ کمار شرما کے مطابق مرنے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق مسلمان برادری سے ہے جس کی وجہ علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔
پولیس کے مطابق بھیڑ میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوان كاساماری کے پاس ایک مخصوص چراگاہ سے گائے چوری کر کے لے جا رہے تھے۔
نوگاؤں کے پولس سپرنٹینڈنٹ دیب راج اپادھیائے نے بتایا کہ ‘جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں ہجوم دونوں نوجوانوں کو لاٹھیوں سے پیٹ رہا تھا۔’
انھوں نے صحافی دلیپ کمار شرما کو بتایا: ‘پولیس ان دونوں کو علاج کے لیے فوراً ہسپتال لے گئی لیکن شدید چوٹوں کی وجہ سے دونوں نے دم توڑ دیا۔’
پولیس سپرنٹینڈنٹ نے بتایا کہ ہجوم نے انھیں ڈیڑھ کلومیٹر تک یعنی نوگاؤں تھانہ کے علاقہ كاساماری سے جاجوری پولیس تھانے دوڑایا اور ان کا پیچھا کیا۔
مرنے والے نوجوانوں کی شناخت ابو حنیفہ اور رياض الدين علی کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
اسے آسام میں رونما ہونے والا اس طرح کا پہلا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔ البتہ ملک کے دوسرے حصوں میں ایسے کئی واقعے سامنے آ چکے ہیں۔ حال ہی میں راجستھان سے گائے لانے والے ہریانہ کے ایک تاجر کو گئو رکشکوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔
مرنے والے نوجوانوں کے اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس سپرنٹینڈنٹ نے معاملے میں منصفانہ تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔
پولیس کے مطابق اس واقعہ میں اب تک گئو ركشک تنظیموں سے منسلک کسی بھی شخص کا نام سامنے نہیں آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں نوگاؤں تھانے میں گائے چوری کی کئی شکایات درج کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ آسام میں بی جے پی اقتدار میں ہے اور اس نے اس سے قبل کئی ریاستوں میں گائے کے متعلق قوانین میں سختی کی ہے۔
بی بی سی اردو
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…