یورپ میں انتہاءپسندی عروج پر ،صلیبی جنگ کے امکانات

نیدرلینڈز کے قومی انتخابات میں دائیں بازو کے شدت پسند رہنما گیرٹ ولڈرز، جنہیں نیدرلینڈز کا ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہا جاتا ہے، بدترین شکست دے دوچار ہوگئے ہیں،
لیکن اس کے باوجود یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی، شدت پسندی اور خصوصاً مسلمانوں کے خلاف تعصب میں کوئی کمی آنے والی ہے۔ اگرچہ یورپی رہنما نیدرلینڈز کے انتخابات میں ولڈرز کی شکست کو امن اور رواداری کی فتح قرار دے رہے ہیں لیکن ترک رہنما خبردار کررہے ہیں کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف جاری مہم تیزی پکڑرہی ہے اور خطرہ کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔
دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاووسوگلو نے اسی خطرے سے خبردار کرتے ہوئے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ نیدرلینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹا کی پیپلزپارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی (VVD) کی کامیابی سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ دائیں بازو کی شدت پسندی کو واقعی شکست ہوگئی ہے کیونکہ یورپ کے سوشل ڈیموکریٹ بھی فاشسٹ ولڈرز سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ مستقبل کے سنگین خطرے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”ان سب کی ذہنیت ایک جیسی ہے۔ آپ یورپ کو کہاں لے جارہے ہیں؟ آپ نے یورپ کا انہدام شروع کردیاہے۔ آپ یورپ کو پستی میں لیجارہے ہیں۔ یورپ میں ایک بار پھر صلیبی جنگیں شروع ہونے جارہی ہیں۔“

ملت ٹائمز

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago