Categories: عالم اسلام

شام کے فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے میں انٹیلی جنس چیف سمیت 32 افراد ہلاک

شام کے شہر حمص میں خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر پر 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس چیف سمیت 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے مغربی شہر حمص میں کم از کم 6 حملہ آوروں نے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شدید دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد حملہ آوروں میں سے 3 خودکش بمباروں نے عمارت کے اندر گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث عمارت زمین بوس ہوگئی۔ دہشت گردوں کے حملے میں انٹیلی جنس چیف جنرل حسن دعبول سمیت 32 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر تعداد فوجی اہلکاروں کی ہے۔
حمص کے گورنر طلال برزانی کا کہنا ہے کہ فوجی ہیڈکوارٹر میں 3 دھماکوں میں 32 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ خودکش بمباروں کا ہدف انٹیلی جنس چیف تھے جن کے دفتر میں گھس کر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ مقامی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حملے میں ہیڈ آف سیکیورٹی برانچ برگیڈیئر ابراہیم درویش بھی شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ 6 حملہ آوروں نے انٹیلی جنس دفتر پر پہلے فائرنگ کی جس کے بعد دونوں جانب سے طویل فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اسی دوران 3 خودکش بمباروں نے خود کو عمارت کے اندر بارودی مواد کےدھماکے سے اڑا لیا۔
واضح رہے کہ شام کے تیسرے سب سے بڑے شہر حمص پر داعش کے قبضے کے بعد مئی 2014 میں حکومتی فورسز نے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا جس کے باوجود داعش کی جانب سے وقفے وقفے سے کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں اور اس سے قبل گزشتہ سال 2خودکش حملوں میں 64 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago