امریکی شہر ہوسٹن میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگادی۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق امریکی شہرہوسٹن میں نامعلوم افرادنے مسجد کو آگ لگادی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ رات 2 بجے لگائی گئی اور آگ لگانے والے فرار ہو گئے تاہم نمازی فجر کے وقت پہنچے توپوری مسجد جل چکی تھی جس کے بعد نمازیوں نے فٹ پاتھ پر نماز ادا کی۔
دوسری جانب شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ باقاعدہ نفرت کی بنیاد پر لگائی گئی جب کہ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک کئی مساجد کو آگ لگائی جاچکی ہے۔
ایکسپریس نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید