Categories: عالم اسلام

افغانستان: متعدد دھماکوں میں 39 افراد ہلاک،اماراتی سفیر زخمی

افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے فوری بعد سڑک پار کھڑی گاڑی میں بھی دھماکا ہوگیا اور یوں دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 30 افراد ہلاک اور80 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ ہلاک افراد میں پارلیمنٹ کے عملے کے ارکان سمیت عام شہری شامل ہیں۔ خودکش دھماکوں کے بعد فوری طورپرامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کردہ ای میل کے ذریعے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
دوسری جانب دھماکے کا دوسرا واقعہ گورنر قندھار کے گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا جہاں متحدہ عرب امارات کے سفیرجمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے کہ اس موقع پر زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہلاک اور اماراتی سفیر سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے جس میں بیشتر متحدہ عرب امارات کے سفارتکار ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago