اسلام مخالف مہم کے جواب میں ‘فلاور مہم’

برطانیہ میں مسلم خواتین کے ایک گروپ نے اسلام مخالف مہم پر بہترین انداز سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوب مشرقی لندن میں رواں ہفتے 12 دسمبر کو فارسٹ ہل ٹرین اسٹیشن پر ایک مسلمان شخص کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا اور حملہ آور اس دوران یہ نعرے لگاتا رہا ‘میں مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا ہوں’۔
حملے میں زخمی شخص ہسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
ان حالات میں ایک مسلم خاتون ایشا عائشہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘فلاور مہم’ کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ‘جنوب مشرقی لندن میں کچھ دوستوں پر چاقو سے حملے کے ردعمل کے طور پر میں فارسٹ ہل اسٹیشن میں پھول تقسیم کروں گی’۔
بدھ 14 دسمبر کی صبح فارسٹ ہل اسٹیشن کے باہر خواتین کا یہ گروپ اکھٹا ہوا اور وہاں سے گزرنے والوں کو گلاب کے پھول دینا شروع کردیئے۔
جس کے بعد لوگوں نے ان پھولوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرنا شروع کردیں۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

2 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago