Categories: عالم اسلام

مفتی عثمان یار سمیت 22 سے زاید افراد کا قاتل پکڑا گیا

رینجرز نے دو مختلف کار روائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کار روائیوں اور مقابلے کے بعد دہشت گرد اور مفرور ملزمان سمیت 24ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، ہینڈ گرینڈ، موٹر سائیکل، رکشا، بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا جبکہ 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے 2013ء میں سائٹ کے علاقے میں مفتی دلفراز معاویہ اور ابوبکر کو قتل کیا، 2014ء میں شاہراہ فیصل پر مفتی عثمان یارخان، محمدعلی اور فیق کا قتل کیا۔ اس کے علاوہ گرفتار ملزم 22سے زاید قتل کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان، ڈکیٹی، بھتاخوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث رہا ہے، ملزم کی نشاندہی پر خفیہ مقام پر چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا جو مخالف گروپوں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا، ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر پی آئی بی کالونی گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر اشتیاق عرف ماما کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج اور کارکن رہا ہے جو پارٹی کے اعلیٰ عہدے داروں کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم اشتیاق 1993ء سے 2007ء تک بلوچ نوجوانوں کے قتل میں ملوث رہا، 1995ء اور 96ء میں ایم کیو ایم حقیقی کے ۳ کارکنوں کو قتل کیا، ملزم نے لیاری گینگ وار کے موسی کو قتل کیا، ملزم سانحہ ۱۲ مئی میں آج ٹی وی کے دفتر پر فائرنگ اور توڑ پھوڑ میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد ایس ایم جی، ایک رپیٹر، ایک پستول، ۳ دیسی آوان بم اور مختلف اقسام کے ایمونیشن بھی برآمد ہوئے ہیں۔
درخشاں پولیس نے بدر کمرشل میں کارروائی کے دوران ملزم وقاص محمود گرفتار کرکے ایک بغیر لائسنس پستول برآمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سعید آباد پولیس نے بسم اللہ چوک پر کارروائی کے دوران مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بابر مقدمہ نمبر 13/404, 13/403 میں سزا یافتہ تھا اور مختلف تھانے کو ۴ مقدمات میں مطلوب تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نارتھ کراچی سیکٹر L-11 میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے 10افراد کو حراست میں لے لیا جن میں دو ملزمان محمداسلم اور شرافت شامل ہیں جن کے قبضے سے دو پستول برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مشتبہ افراد میں حسین، عبدالستار، محمدحسن رضا، محمد عاطف، کلیم، محمدعلی عبدالنصیر اور عقیل احمد شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ویسٹ زون پولیس نے علاقے میں ۱۰ چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روزنامہ اسلام۔ 2016/11/06

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

12 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago