چابہار (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں ’بلوچستان‘ کو مٹانے کی سازش پر سخت تنقید کرتے ہوئے ممتاز بلوچ عالم دین نے ایسے اقدامات کو بے وقوفوں اور جاہلوں کا کام قرار دیا۔
ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق، صدر دارالعلوم زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اکیس اکتوبر دوہزار سولہ کو چابہار کی جامع مسجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران کی خوبصورتی اس کی قومی و لسانی رنگارنگی میں ہے۔ ایران کی تمام قومیتیں اس ملک کے لیے باعث فخر ہیں۔ تمام قومیتوں اور مسالک کا احترام اور ان کی قانونی آزادیوں کی پاسداری ضروری ہے۔
بلوچستان کو ایران کے نقشے سے مٹانے کی مکروہ کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: یوں معلوم ہوتاہے کہ بلوچستان کے نام کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بلوچستان کو مٹانا کسی بھی گروہ اور برادری کے مفاد میں نہیں ہے۔ بلوچستان ایرانی تاریخ میں ضبط ہے اور ہمیشہ کے لیے رہے گا۔ بلوچستان کے نام کو نظرانداز کرنا انتہائی بے وقوفی اور غلط اقدام ہے جو نادانوں سے سرزد ہوتاہے۔ بلوچ قوم ایران کی باعزت اور نمایاں قومیتوں میں شمار ہوتی ہے۔
صدر شورائے مدارس اہل سنت نے مزیدکہا: یہ بات واضح رہے کہ حکام صوبائی و ملکی سطح پر اس سازش کے خلاف ہیں اور ماضی میں ایک مرتبہ جب یہ بات چھیڑدی گئی تو وزارت داخلہ نے ردعمل ظاہر کیا۔
مولانا عبدالحمید نے تصریح کرتے ہوئے کہا: جو لوگ بلوچستان کا نام مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، دراصل یہ نادان دوست ہیں جو ایران سے عشق کا دعوی کرکے ایران ہی سے دشمنی کررہے ہیں۔ نہ صرف بلوچستان بلکہ کردستان، آذربائیجان، لرستان، فارس سمیت تمام قومی علاقوں کے نام و نشان مٹانا جاہلوں کا کام ہے۔ قومیتوں کے آداب و رسوم، ثقافت اور زبان محفوظ رہنی چاہیے۔
اپنے خطاب کے آخر میں ممتاز سنی عالم دین نے زور دیتے ہوئے کہا: بلوچستان کے نام مٹانے کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، یہ چھوٹے درجے کے لوگوں کا کام ہے۔ پھر بھی حساس اداروں کے اہلکاروں کو ایسے اشتعال انگیز اقدامات پر حساس ہونا چاہیے اور ایسے لوگوں کی راہ بند کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

10 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

10 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago