افغانستان کے شہر بلخ میں مسجد کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے مزار شریف کے شہر بلخ میں مسجد کے باہر خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد کا کہنا تھا کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان میں دوسرا خودکش حملہ ہے جب کہ گزشتہ روز بھی کابل میں مزار پر حملے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید