Categories: عالم اسلام

افغان طالبان کا قندوز شہر پر حملہ، کئی اہم چوکیوں پر قبضہ

افغان طالبان نے ایک برس بعد دوبارہ قندوز شہر پر حملہ کرکے کئی اہم چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان شہر کے چاروں اطراف سے پیش قدمی کررہے ہیں، فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے شہری محصور ہوگئے ہیں اور شہر میں اشیائے خردو نوش کی قلت ہوگئی ہے۔
گورنر قندوز کے ترجمان محمود دانش کا کہنا ہے کہ طالبان نے شہر پر چار اطراف سے حملہ کیا ہے اور وہ لوگوں کے گھروں کو اپنی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ طالبان اس وقت شہر کے جنوبی حصے میں موجود ہیں جن کے خلاف کارروائی جاری ہے، طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کے کیے فضائی حملے بھی کئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا دعویٰ ہے کہ پیر کی صبح طالبان نے چاروں اطراف سے حملے کئے ہیں اور وہ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، ان کی کارروائی میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، طالبان نے پولیس کی 4 اہم چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اب ہم قندوز شہر کے علاقوں سہ درک، پختی میدان اور سپین زر چمن میں داخل ہوچکے ہیں۔
طالبان نے قندوز پر اس وقت حملہ کیا ہے جب افغان صدر یورپی یونین کے اہم شہر برسلز میں ہیں، جہاں وہ ملک کی معیشت اور انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لئے عالمی رہنماؤں سے مالی امداد کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز بھی قندوز پر قبضہ کیا تھا جسے چھڑانے کے لیے امریکا کو اپنی زمینی اور فضائی فورسز کو استعمال کرنا پڑا تھا۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

2 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago