Categories: عالم اسلام

قندوز میں طالبان کے حملے میں 13 افغان فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے ایک حملے میں کم از کم 13 افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے شمالی قندوز صوبے میں افغان سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں کم از کم 13 افغان فوجی مارے گئے۔
قندوز میں صوبائی گورنر کے ترجمان محمود دانش کے مطابق منگل کو چوکی پر 15 فوجی موجود تھے جن میں سے دو فوجیوں کے طالبان کے ساتھ روابط تھے اور انہوں نے حملہ میں عسکریت پسندوں کوسہولت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ قندوز شہر کے مضافات میں پیر کی شب آدھی رات کو حملہ کیا گیا اور فوجیوں میں سے دو نے طالبان کا ساتھ شامل ہو کر اپنے ہی ساتھیوں پر حملے میں مدد کی۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجووں نے چوکی پر قبضہ کر لیا اور تمام فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کے ہتھیار اور گولہ بارود پر قبضہ کر لیا ہے۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

9 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago