مقبوضہ کشمیر میں 27 سال کے دوران 94 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیری شہید

کشمیر میڈیا سروس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے 31 اگست 2016 تک مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی پولیس اور فوج کے ہاتھوں 94 ہزار 504 بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
ان اعدادو شمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی دستوں نے گزشتہ 27 سال کے دوران ہر سال وہاں اوسطاً 3500 افراد کو شہید کیا ہے، یعنی ہر روز کم سے کم 9 کشمیری بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں شہید کیے جارہے ہیں۔
مذکورہ شہادتوں کے نتیجے میں 22 ہزار 824 کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں جب کہ یتیم ہوجانے والے بچوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 586 ہے، ان میں وہ 7 ہزار سے زائد بے گناہ کشمیری بھی شامل ہیں جنہیں اس پورے عرصے میں دورانِ حراست شہید کیا گیا جب کہ اسی 27 سالہ مدت میں ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔ دہشت گردی اور بدامنی کا الزام لگا کر اس دوران کشمیریوں کے ایک لاکھ سے زائد گھروں کو بھی مسمار کردیا گیا۔
ان اعداد و شمار کا ایک اور بھیانک پہلو وہ 10 ہزار سے زائد کشمیری خواتین ہیں جن کے ساتھ قابض بھارتی بھیڑیوں نے اجتماعی آبرو ریزی جیسے سنگین ترین انسانی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago