Categories: عالم اسلام

حلب: شامی فوج کی امدادی قافلے پر بمباری، 18 ٹرک تباہ

شام میں جنگ زدہ علاقے حلب کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والے 18 ٹرکوں کو شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سامان سمیت ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’رصدگاہ برائے انسانی حقوق‘ کی طرف سے شامی جنگی طیاروں سے امدادی قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ رصدگاہ کا کہنا ہے کہ حلب کے لیے امدادی سامان سے لدے 18 ٹرکوں پر بمباری کی گئی۔ جب کہ حلب میں شامی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں گذشتہ روز کم سے کم 18 عام شہریوں کے مارے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب کے قریب شامی ہلال احمر اور ریڈ کراس کے اشتراک سے تیار کیے گئے امدادی سامان پر مشتمل 18 ٹرکوں کو جنگی طیاروں سے بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امدادی سامان کو نقصان پہنچا ہے۔
قبل ازیں ریڈ کراس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انہیں امدادی ٹرکوں پر بمباری کی اطلاعات ملی ہیں مگر وہ اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ آیا بمباری کا نشانہ بننے والے ٹرک ان کے تھے یا کسی دوسرے ادارے کے ہیں۔
شامی رصدگاہ کا کہنا ہے کہ قریبا 20 امدادی ٹرکوں پر بمباری کی گئی ہے۔ یہ بمباری شامی فوج کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی جس کے نتیجے میں حلب کو امداد فراہم کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
درایں اثناء اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے شام اسٹیفن دی میستورا نے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جنیوا میں دی میستورا کی ترجمان کی طرف جاری کردہ ایک ای میل بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم حلب میں امدادی سامان سے لدے ٹرکوں پر بمبار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ امدادی گاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شامی حکومت حلب میں امدادی مشن کی راہ میں کھلم کھلا رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سوموار کو شامی فوج کے جنگی طیاروں نے حلب میں مختلف اھداف پر 35 فضائی حملے کیے۔ بمباری میں العامریہ اور السکری کالونیوں میں انقلابیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مشرقی حلب میں توپ خانے اور میزائلوں سے حملے کیے گئے ہیں جن میں کم سے کم 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago