Categories: عالم اسلام

حلب میں ایک نئے کیمیائی حملے کے متاثرین سامنے آگئے

شام کے شہر حلب میں شامی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر مبینہ طور پر کیمیائی حملے کے دوران کے نتیجے میں درجنوں افراد کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شامی باغیوں کے علاقوں میں کام کرنے والی ایک تنظیم “شامی سول ڈیفنس” کے مطابق شام کی سرکاری فوج کے ہیلی کاپٹرز نے حلب کے علاقے السکری میں کلورین گیس والے بیرل بموں پھینکے ہیں۔
شامی حکومت نے پانچ سال سے جاری اس خانہ جنگی کے دوران ماضی میں بھی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کرتی آئی ہے۔ مگر ‘سول ڈیفنس’ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرلکھا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 80 افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس بیان میں کسی شخص کی موت کی اطلاع نہیں دی گئی۔
برطانیہ میں قائم ‘شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ طبی ذرائع کے مطابق علاقے میں سانس لینے میں دشواری کے 70 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے کی ایک تحقیقات میں بھی سامنے آیا تھا کہ 2014 اور 2015ء میں شامی حکومت نے دو مختلف واقعات میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔
شامی تنازعے کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ دس لاکھ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

28 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago