امریکہ: مسلمانوں کیخلاف ہیٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ہیٹ کرائم وارداتوں نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔
شکاگو میں مسلمان برقعہ پوش ماں بیٹی پر حملہ کیا گیا ان پر تھوکا گیا اور انہیں اسلامک اسٹیٹ کہہ کر تنگ کیا گیا۔ دو متاثرہ مسلم خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں ویسٹ راجرز پارک علاقہ میں نشانہ بنایا گیا ایک امریکی عورت نے انہیں ماڑا، غلیظ گالیاں دیں اور اسلام کو برا بھلا کہا۔
خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ شکاگو پولیس اس واقعہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور اس جائے وقوعہ پر کچھ امریکی نوجوان وہاں موجود تھے لیکن انہوں نے ان کی کوئی مدد نہیں کی بلکہ جب امریکی عورت اسلام کو برا بھلا کہہ رہی تھی اور مسلم خواتین کو گالیاں دے رہی تھی تو یہ نوجوان ہنس کر متاثرہ خواتین کا مذاق اڑاتے رہے۔
سٹی یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم کے انچارج جہانگیر خٹک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریریں ہیٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سبب بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں یکدم ہلچل پیدا ہونا تشویشناک ضرور ہے۔ سینٹر آن افریقن پالیٹیکس اور کولمبیا یونیورسٹی میں سوسائٹی کے ڈائریکٹر فریڈرک سی خارس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں نسلی تعلقات انتہائی بگاڑ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہم امریکی تاریخ کے ایسے دور کا مشاہدہ کر رہے ہیں جب نسلی کشیدگیوں میں شدت آنے پر اکثر و بیشتر لاوا ابل پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ امریکی خون بہہ رہا ہے اور نسل پرستی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں ، مجھے نہیں لگتا کہ حالات جلد بہتر ہو جائینگے ۔
واشنگٹن ڈی سی کے اربن انسٹیٹوٹ میں جسٹس پالیسی سنٹر کی ڈائریکٹر نینی لاوجنی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس اور امریکی محکمہ پولیس کی جانب سے امریکہ میں مقیم مختلف کیمونیٹز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو حالیہ واقعات نے نقصان پہنچایا ہے۔
جارجیا سے رکن پارلیمان جان لوٹس کا کہنا ہے کہ بعض اوقات مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ہم پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔ امریکی معاشرے کے جسم پر نسلی تعصب کے گھائو اور داغ بہت گہرے ہیں جن سے ہمیں نمٹنا ہوگا۔
ڈیلس کے میئر مالک رالنگز کا کہنا ہے کہ نسلی مسائل نے ایک بار پھر قوم کو تقسیم کر رکھا ہے ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم نے اس مسئلے کو بڑھنے اور بگڑنے کیوں دیا۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

11 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago