Categories: عالم اسلام

کابل: ریلی پر خود کش حملے میں 61 ہلاک، 200 زخمی

افغانستان کی وزراتِ صحت کے مطابق کے دارالحکومت کابل میں ہزارہ برادری کے ایک احتجاج کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں 61 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
اپنے آپ کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دولتِ اسلامیہ مشرقی افغانستان میں سر گرم ہے لیکن اس سے پہلے کابل میں ہونے والے کسی حملے کی ذمہ اس نے قبول نہیں کی تھی۔
ہزارہ برادری کے ہزاروں افراد بجلی کی سپلائی کے منصوبے میں مجوزہ راستے کے تعین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ منصوبے میں جن راستوں کا انتخاب کیا ہے اس کی وجہ سے ہزارہ آبادی والے علاقے نظر انداز ہو رہے ہیں۔
صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’پرامن مظاہرہ کرنا تمام شہریوں کا حق ہے لیکن موقع پرست دہشت گردوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور معصموم لوگوں کا قتل کیا جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔‘
کابل میں ایک صحافی نے بی بی سی کو بتایا کے ہر طرف خون اور انسانی اعضا بکھرے ہوئے ہیں۔
اس احتجاج کے لیے شہر کا ایک بڑا حصہ سیل کیا گیا تھا۔
مظاہرین نے جو بینر اٹھا رکھے تھے ان پر تفریق کے خاتمے سے متعلق نعرے درج تھے۔ ان کا موقف تھا کہ ترکمانستان سے آنے والے بجلی کی لائن ہزارہ آبادی والے علاقے بامیان اور وردک صوبوں سے ہو کر نہیں گزر رہی۔
شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ افغانستان میں تیسرا بڑا گروہ ہیں۔ اور یہ زیادہ تر ملک کے وسطی حصوں میں رہتے ہیں۔
یہ لوگ مسلسل نسلی تفریق کی شکایت کرتے ہیں خصوصاً نوے کی دہائی میں طالبان حکومت کے دوران۔ ان میں سے بیشتر پاکستان، ایران اور تاجکستان نقل مکانی کر گئے تھے۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago