In this photo made from the footage taken from Russian Defense Ministry official web site and provided Wednesday, Dec. 9, 2015 an aerial image shows cruise missile strike on a local ISIS headquarters in Syria. (Russian Defense Ministry Press Service via AP)
شام کے مشرق میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں پر روسی اور شامی فوج کے فضائی حملوں میں اٹھاون شہریوں سمیت بیاسی افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ ”روسی اور شامی لڑاکا طیاروں نے دیرالزور شہر کے جنوب مشرق مِں واقع علاقے القریہ پر تین فضائی حملے کیے ہیں اور ان میں اٹھاون شہری مارے گئے ہیں”۔
مرصد نے فضائی بمباری میں چوبیس اور افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی دی ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا وہ عام شہری تھے یا داعش کے جنگجو تھے۔اس نے پہلے شام میں موجود اپنے نیٹ ورکس کے حوالے سے القریہ میں فضائی حملوں میں اکتیس شہریوں سمیت سینتالیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔
داعش کا دیرالزور شہر کے 60 فی صد حصے پر قبضہ ہے۔اس کے ساتھ ہی داعش کا الرقہ میں ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔روسی طیارے ستمبر2015ء سے صدر بشارالاسد کی حمایت میں شام میں داعش اور دوسرے باغی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روسی اور شامی طیاروں نے شمالی شہر حلب اور جنوب مشرق میں واقع دیرالزور اور الرقہ پر تباہ کن بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ شام میں مارچ 2011ء سے جاری خانہ جنگی اور بیرونی طاقتوں کے فضائی حملوں کے نتیجے میں دو لاکھ اسّی ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…
خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…
ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔
فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…