ایرانی شہر مشہد میں اہل سنت کے ایک نمازخانے کو بلدیاتی حکام نے سوموار تئیس مئی دوہزار سولہ کو سیل کرکے دروازے پر بلاک کھڑا کردیا۔
’سنی آن لائن‘ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، مشہد میونسیپلیٹی نے ’شہری اور فنی قوانین کی خلاف ورزی‘ کے بہانے پر حضرت سلمان فارسی نمازخانے کو بند کردیاہے۔
’سلمان فارسی نمازخانہ‘ مشہد میں تاجرآباد ٹاون میں واقع ہے۔ نمازخانے کے اردگرداہل سنت کے چارسو گھرانے آباد ہیں جن کی کوئی مسجد نہیں اور ان کا واحد نمازخانہ بھی اب بند کردیا گیاہے۔ اس نمازخانے کا پیش امام ’مولوی عبدالصمد خانی‘ ہے۔
مذکورہ نمازخانے کے ایک مقتدی نے اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا: بلدیہ کے اہلکاروں نے بعض سکیورٹی اداروں کی معیت میں نمازخانے کا دروازہ ٹانکا لگاکر اس کے سامنے ایک بڑا بلاک بھی لاکھڑا کیا۔
ان کے مطابق یہ نمازخانہ تیرہ سال پہلے تعمیر ہوا تھا جس میں بیس کے لگ بھگ افراد جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتے تھے۔ کچھ عرصہ قبل ہم نے میونسیپلیٹی سے رابطہ کیا اور اس کی توسیع کے لیے اجازت مانگی، اس حوالے سے کچھ رقم بھی انہیں دی گئی۔ اس کے باوجود یہ نمازخانہ بند کردیا گیا۔
یاد رہے اس علاقے میں اہل سنت کی دو مسجدیں ہیںجو مذکورہ نمازخانے سے کافی فاصلے پر ہیں۔ نیز نئی مسجد تعمیر کروانے کے لیے سرکاری اجازت بڑی مشکل سے ملتی ہے۔ سلمان فارسی نمازخانہ تیرہ سالوں کے بعد توسیع کردی گئی جہاں پچاس (50) سے بھی کم افراد نماز پڑھ سکتے تھے اور نماز کے علاوہ کوئی اور دینی سرگرمی کا اہتمام بھی اس نمازخانے میں نہیں تھا۔
مشہد کے سنی شہری نے ’سنی آن لائن‘ سے گفتگو میں حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہا: ہماری نماز اور عبادت میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ انتہائی افسوس کا مقام ہے نمازخانے کے قریب نشئی لوگوں کے اکٹھے ہونے کے دو مکان ہیں، مگر ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ دو عمارتیں غیرقانونی طریقے سے اسی گلی میں زیرتعمیر ہیں، ان کا راستہ بھی کوئی نہیں روکتا لیکن نمازخانہ جہاں نماز پڑھی جاتی ہے وہ حکام کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
ہمارے ذرائع کے مطابق، مشہد کے تاجرآباد ٹاون میں مسجد النبی ﷺ کے پیش امام ’مولوی عبدالرشید آبتین‘ اس سے قبل اہل سنت کی دینی اور درسی کتب سمیت گرفتار ہوچکے تھے جنہیں بعد میں دینی و ثقافتی سرگرمیوں بشمول نماز کی امامت سے دور رہنے کی شرط پر رہا کیا گیا۔
یاد رہے مشہد میں اہل سنت کی قابل ذکر آبادی موجود ہے جن کی مسجدوں کی تعداد دس سے بھی کم بتائی جاتی ہے۔ مشہد صوبہ ’خراسان رضوی‘ کا صدر مقام ہے۔ اس صوبے میں اہل سنت ایران کے متعدد دینی مدارس خواف، تایباد اور تربت جام اضلاع میں سرگرم ہیں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

7 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago