Categories: عالم اسلام

مسجد نبوی کے امام الشیخ محمد ایوب انتقال کر گئے

سعودی عرب سے موصول ہونے والی افسوسناک خبر کے مطابق مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب ہفتے کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے والد کے انتقال پرملال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ مدینہ منورہ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں جنت البقیع کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
مرحوم امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب 1372 سن ہجری کو مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں علامہ زکی داغستانی اور الشیخ خلیل بن عبدالرحمن کے ہاں بن لادن مسجد میں قرآن پاک حفظ کیا۔ قرآن، تفسیر اور دیگر علوم قرآنیہ کی تعلیم کے لئے انہوں نے الشیخ محمد سید طنطاوی، الشیخ عبدالعزیز محمد عثمان، الشیخ اکرم ضیاء العمری، الشیخ محمد الامین الشنقیطی اور الشیخ عبدالمحسن العباد کے سامنے زنوائے تلمذ طے کئے۔
ڈاکٹر محمد ایوب نے اپنی تعلیم وزارت المعارف کے زیر انتظام مدرسہ تحفیط القرآن سے حاصل کی اور بعد میں مڈل اور سیکنڈری تعلیم کے لئے مدینہ منورہ منتقل ہو گئے۔
سوگواروں میں انہوں نے دو بیوہ اور 13 بیٹے بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔ ان کے پانچ صاحبزادگان قرآن کے حافظ ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ فھد بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر محمد ایوب کو مدینہ منورہ کے شاہ فھد کمپلیکس میں مکی حجازی لہجے میں قرآن پاک ریکارڈ کروانے کے لئے خصوصی شاہی فرمان جاری کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

30 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago