Categories: عالم اسلام

ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد بڑی تعداد میں لقمہ اجل بنے

امریکا کے صدر باراک اوباما نے ڈرون حملوں میں بڑی تعداد میں معصوم لوگوں کی ہلاکت کا آخر کارعتراف کر لیا ہے ۔
ایک نیوز کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اوباما کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈرون حملوں پر اس حوالے سے تنقید کی جاتی رہی کہ ڈرون حملوں کا نشانہ ٹھیک ہوتا تھا جتنا کہ ہونا چاہیئے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈرون حملوں میں عام افراد بھی مارے گئے جو نہیں مارے جانے چاہیئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے امریکی انتظامیہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے تاکہ ڈرون حملوں میں سویلین ہلاکتیں نہ ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے ہم اپنے ٹارگٹ کو انٹیلی جنس کی مدد سے بھرپور طریقے سے دیکھتے اور چیک کرتے ہیں اور پھر ڈبل چیک کرنے کے بعد ایکشن لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا واضح طور پر صرف ان پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے داعش یا القاعدہ کی مدد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان سمیت مختلف ممالک میں امریکی ڈرون حملوں میں ہزاروں کی تعداد میں عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے اوباما انتظامیہ کو دنیا بھر میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکا نے صومالیہ میں الشباب کے ٹھکانے پر ڈروں حملہ کیا جس میں 150 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے، روان برس فروری میں بھی امریکا نے لیبیا میں داعش کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح یمن میں بھی فروری کے مہینے میں امریکی ڈرون حملے میں درجنوں افراد مارے گئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی امریکا نے یمن میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کے بجائے ایک شادی کی تقریب پر ڈرون حملہ کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس اکتوبر میں امریکا کے لڑاکا طیاروں نے افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی ادارے کے تحت چلنے والے اسپتال کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔
امریکا نے 2008 میں پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ کے گاؤں ڈمہ ڈولا میں بھی ایک مدرسے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 90 کے قریب بچے شہید ہو گئے تھے جب کہ پاکستان میں اب تک ہزاروں معصوم اور بے گناہ افراد ڈرون حملوں میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago