شیخ امینی: زاہدانی عوام کو سلام پیش کرنا چاہیے

زاہدان (سنی آن لائن) ممتاز سنی عالم دین، شیخ محمدعلی امینی نے زاہدان کے سنی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کی ہوشیاری و اتحاد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ، سنی آن لائن، کے نامہ نگاروں کے مطابق، شیخ امینی نے زاہدان میں اجتماع برائے جمعہ سے خطاب کے دوران مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: زاہدان میں نیک اور متحد عوام کے درمیان خود کودیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا: اچھے اور نرم خو لوگ، لائق اور مستعد علمائے کرام، اتحاد و یکجہتی اور حضرت مولانا عبدالحمید حفظہ اللہ کی قیادت و رہنمائی بڑی نعمتیں اور مواقع ہیں۔
جنوبی ایران کے ممتاز عالم دین نے مزیدکہا: متحد، سمجھدار اور آگاہ لوگوں کا حضور ایک خدائی مسئلہ ہے جو کسی بھی چیز سے بڑھ کر قیمتی اور پائیدار ہے۔ زاہدان کے ہوشیار اور آگاہ عوام کو سلام پیش کرتاہوں۔

اپنے خطاب کے پہلے حصے میں سلطان العلما تعلیمی و ثقافتی ادارے کے مدیر نے اسلام کی آفاقیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اسلام اللہ تعالی ہی کی طرف سے ہر زمانے اور ہر علاقے کے لیے ہے۔ یہ ایک جامع دین ہے جو انسانی معاشرے کے لیے ترقی، جامعیت اور استحکام کا تحفہ پیش کرتاہے۔
شیخ امینی نے مزیدکہا: اسلام بندے کو اللہ تعالی سے جوڑتاہے اور فانی و سفلی دنیا کو باقی و علیا کی جہان سے متصل کرتاہے۔ اسلام کی تمام تعلیمات اور احکام کا مطلب یہی ہے کہ بندہ اپنے واحد خالق و مالک سے مل جائے اور اس کی رہنمائیوں کے مطابق زندگی گزارلے۔
یاد رہے شیخ محمدعلی امینی جنوبی ایران میں اہل سنت کی شافعی برادری میں اہم اور چوٹی کے علما میں شمار ہوتے ہیں اور ایک اہم تعلیمی ادارے کی سربراہی کے علاوہ، قشم جزیرے میں خطیب جمعہ ہیں اور اہل سنت جنوب کی فتوا کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago