Categories: بيانات

اہل بیت و صحابہ کرام سے محبت کی نشانی ان کی اتباع ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے گیارہ مارچ دوہزار سولہ کے خطبہ جمعہ میں حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے مناقب کا تذکرہ کرتے ہوئے صحابہ کرام و اہل بیت کی اتباع کو ان سے حقیقی محبت کی نشانی قرار دی۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے ایران میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے یوم وفات منانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سے ایک تھیں جو اسلامی تاریخ میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آپ ﷺ کی نسل آپؓ ہی کے ذریعے آگے بڑھ گئی۔
انہوں نے مزیدکہا: پوری دنیا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سے واقف ہے جو آپؓ کے دامان میں تربیت پاکر اسلام کی خدمت کرگئیں۔ حضرت فاطمہ کی اولاد کی محبت تمام مسلمانوں کے دلوں میں ہے۔ اہل بیت سے محبت اہل سنت والجماعت کے ایمان کا حصہ ہے اور تمام مسلمان ان سے محبت کرتے ہیں۔ ہمیں ان کی سیرت اور تعلیمات کی پیروی کرنی چاہیے۔
اہل بیت سے محبت کو ’مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ‘ یاد کرتے ہوئے صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: اہل بیت رضی اللہ عنہم سے محبت و پیار تمام مسلم فرقوں اور مسالک میں ایک مشترکہ امر ہے؛ سارے مسلمان ان کے اعلی مقام کے معترف ہیں اور ان کی مدح و نعت سے اپنی مجالس کو معطر کرتے ہیں۔ لیکن ان سے حقیقی محبت کی نشانی، زندگی کے ہر لمحے میں ان کی سیرت کی اتباع ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایران میں نئے سال کی آمد کے موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں کے اندرون ملک سفر کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: نئے شمسی سال کے عام تعطیلات کے موقع پر لوگ بڑی تعداد میں سفر کرتے ہیں اور بہت سارے ہم وطن ہمارے صوبے کا رخ کرتے ہیں۔ لہذا ایسے مسافرین سے نرمی اور محبت کے ساتھ پیش آئیں۔ اگر کوئی مشکل ہو تو ان سے تعاون کریں۔ دوکاندار حضرات بھی خیال رکھیں مسافرین سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago