چابہار (سنی آن لائن)چابہار کے قریب پسابندر کے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا منیراحمد ملازہی دل کے دورہ پڑنے سے اتوار کی رات انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
مقامی ذرائع کے مطابق، ایرانی بلوچستان کے ساحلی شہرچابہار کے قرب میں واقع پسابندر ٹاون کے ممتاز عالم دین مولانا منیراحمد اتوار اٹھائیس فروری کی شام کو مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد انتقال کرگئے۔ نماز کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی تھی کہ انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی جو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے واقع ہوئی۔
جامعہ فاروقیہ کا شمار صوبہ سیستان بلوچستان کے ممتاز دینی مدارس میں ہوتاہے جو شورائے مدارس اہل سنت سے وابستہ ہے۔ مرحوم جنوبی بلوچستان میں بڑے محبوب اور ہردلعزیز عالم دین سمجھے جاتے ہیں۔
آپ مولانا عبدالمجید کنارکی کے برادرنسبتی ہیں جو کراچی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ایک دینی مدرسے کے مہتمم ہیں اور اپنی اعلی خطابت کی وجہ سے بلوچستان میں مشہور ہیں۔
مولانا منیراحمد کی نماز جنازہ اگلے دن، پیر کو مولانا عبدالرحمن چابہاری کی امامت میں ادا کی گئی جہاں عوام و خواص کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سنی آن لائن ٹیم نے اس افسوسناک واقعہ پر مرحوم کے متعلقین، تلامذہ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔ اللہ تعالی مولانا ملازہی کو مکمل مغفرت فرماکر جنت میں جگہ نصیب فرمائے اور پس ماندگان کو اجر و صبر عطا فرمائے۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید