مسلمان آخری جنگ کیلیے تیارہوجائیں، بی جے پی کی دھمکی

بی جے پی کی ذیلی ہندو انتہا پسند تنظیم سنگھ پریوار نے مسلمانوں کو بدروح قرار دیتے ہوئے حتمی جنگ کی دھمکی دیدی ہے۔
یہ دھمکی ویشواہندو پریشد ورکر ارون مہرکی ہلاکت کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی اجلاس کے دوران دی گئی جس میں بھارتی وزیر مملکت اور بی جے پی کے آگرہ سے رکن پارلیمنٹ رام شنکر کیتھیریہ،جنرل سیکریٹری ویشوا ہندو پریشد سریندرا جین،بجرنگ دل رہنماؤں اور بی جے پی کے فتح پور سیکری سے ممبر پارلیمنٹ بابو لال اوردیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ارون مہر کو مبینہ طور پر بعض مسلمانوں نوجوانوں نے قتل کر دیا تھا۔ ان رہنماؤں نے ہندوؤں پر زور دیا کہ وہ مسلمان راکھشسوں کو تباہ برباد کردیں۔ انھوں نے کہا کہ ارون کی ہلاکت کے 13 دن پورے ہونے سے پہلے اس کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ وی ایچ پی کے ضلعی سیکریٹری اشوک لاوانا نے کہا کہ ارون کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے انسانی کھوپڑیاں پیش کی جا سکتی ہیں۔
بی جے پی کے مقامی رہنما جگن پرساد نے ہندوؤں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں الیکشن2017 میں ہونگے جس کیلیے آپ کو ہتھیار اٹھانے،گولیاں چلانے اور چاقو چلانے کیلیے تیار رہنا ہوگا، آپ کو اپنی قوت دکھانی ہو گی۔ اس موقع پر 5 ہزار افراد کے مجمع نے جس ہندو کا خون نہ کھولے وہ خون نہیں پانی ہے،کے نعرے بھی لگائے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago