شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 100 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حمس کے گورنر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک حملہ آور نے خود کو فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد چیک پوسٹ کے گرد جمع ہوگئی اور اس وقت دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید