Categories: عالم اسلام

اسرائیلی دہشت گردی میں مزید 4 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جمعرات کے روز مزید چار فلسطینی شہری شہید کردیے گئے ہیں۔
تین فلسطینیوں کو بیت لحم اور ایک کو الخلیل شہر میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 149 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرق میں ‘‘بیت عینون‘‘ قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل’’ 0404 ‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت عینون کے بائی پاس روڈ نمبر 60 پر ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی جس پر کمانڈو یونٹ’’گیفاتی‘‘ کے اہلکاروں نے اس پرگولیاں چلا دیں اور وہ موقع ہی دم توڑ گیا۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے شہید فلسطینی بچے کی شناخت خلیل محمد شلالدہ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 16 سال بیان کی جاتی ہے۔ اس کا آبائی تعلق الخلیل کے سعیر قصبے سے ہے۔ اس سے قبل 12 نومبر 2015 ء کو اس کے ایک بھائی محمود شلالدہ بھی صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
بیت لحم میں شہادتیں:جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی میں مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ’’غوش عتصیون‘‘ کالونی کے قریب تین فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔
عبرانی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں فلسطینیوں کو یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملوں کی کوشش کے دوران گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں تین فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں شہید ہونے والے تینوں شہدا کی شناخت محمد کوازیہ، احمد سالم کوازیہ اور علاء عبد کوازیہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ شہید ہونے والے تمام فلسطینیوں کا تعلق سعیر قصبے سے بتایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک 149 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں 28 بچے اور 7 خواتین بھی شامل ہیں۔چار فلسطینی شہداء کا بدلہ لینے کا اعلان-

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

6 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago