ہندو انتہاپسندوں نے بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کے لئے پتھر پہنچانے شروع کردیئے

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے لئے پتھر پہنچانے شروع کردیئے ہیں ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود تاریخی بابری مسجد کی جگہ متنازع مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لیے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں، مندر کی تعمیر کے لئے پتھروں کو لانے کا کام شروع کردیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر راجستھان سے 20 ٹن پتھر لائے گئے ہیں۔
ہندو انتہا پسندوں تنظیم وشوا ہندو پریشد کی جانب سے مندر کی تعمیر کی نگرانی پر مامور شعبے کے نگران شرد شرما کا کہنا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لئے 2 لاکھ ٹن پتھروں کی ضرورت ہے اور ابھی صرف 20 ٹن پتھر آئے ہیں لیکن اس میں تیزی آئے گی اور جیسے ہی حکومت کی طرف سے انہیں مندر کی تعمیر کا حکم ملے گا وہ کام شروع کردیں گے۔
واضح رہے کہ بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور متنازع جگہ پر کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

32 minutes ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

33 minutes ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago