Categories: عالم اسلام

پارا چنارکی عید گاہ مارکیٹ میں دھماکے سے 25 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی کے صدرمقام پارا چنارکے عید گاہ بازارمیں اس وقت دھماکا ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ خریداری میں مصروف تھے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 70 سے زائد زخمی ہیں جن میں 20 کی حالت تشویشناک ہے۔ بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پاک فوج اور کرم ایجنسی میں تعینات دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ مقامی افراد نے جائے وقوعہ کے قریب سے 2 مشکوک افراد کو پکڑ کر سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب پولیٹکل ایجنٹ کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دن ساڑھے بارہ بجے کیا گیا تاہم ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی جب کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انصارالمجاہدین اور لشکرِ جھنگوی کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں تاہم انتظامیہ ابھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کر سکتی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پارا چنار پاک افغان سرحد پر قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا انتظامی ہیڈ کوارٹر ہے جہاں جولائی 2013 میں بھی پارا چنار بازار میں دھماکے ہوئے تھے جن میں 57 افراد جاں بحق اور 167 زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago