بھارتی انتہا پسند تنظیم وشواہندوپریشد کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان رکن اسمبلی انجنیئررشید پرحملہ کر کے انھیں اوران کے سیکریٹری کو شدید زخمی کر دیا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی انتہا پسندوں نے انجنیئررشیدپرحملہ کرکے ان کے منہ پرسیاہی پھینک دی تھی اور ان پرتشددبھی کیاگیاتھا۔ انجنیئررشیدپریس کانفرنس کے بعد ہال سے باہرآرہے تھے کہ گیٹ پر انتہاپسندوں نے حملہ کردیا۔ اس موقع پرپولیس خاموش تماشائی بنی رہی، جب انتہا پسند حملے کے لیے آگے بڑھے توانھیں روکا نہیں گیا۔ صحافیوں نے آگے بڑھ کرانجنیئررشیدکوبچایااورہال کے اندرلے گئے۔
واضح رہے کہ انجنیئررشیدنے گائے کے ذبح کرنے پر پابندی کیخلاف آوازاٹھائی تھی جس پرہندوسراپا احتجاج ہیں۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید