Categories: عالم اسلام

شمالی رام اللہ میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی حالت میں گرفتار

مقبوضہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 سالہ نوجوان محمد منیر حسن صالح شمالی رام للہ کے گاؤں ترمسعیا میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو گیا جس کے بعد اکتوبر کے آغاز سے 17 نومبر تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 89 ہو گئی، ان میں 17 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کے چینل 10 کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجیوں پر گاؤں کے داخلی دروازے پر فائرنگ ہوئی، تاہم اس میں کسی صہیونی فوجی کو گزند نہیں پہنچا۔

ادھر عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تین مسلح افراد گشت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے قریب آئے اور ان پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد فوجیوں نے اپنے بچاؤ کے لئے ان پر بھی فائر کھولا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے تین فلسطینیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ قریب سے گزرنے والے کسی بھی فرد کو اسرائیلی فوجیوں نے مضروب کو طبی امداد کے لئے اٹھانے کی اجازت نہیں دی، جبکہ شہید کے دوسرے زخمی ساتھیوں کو صہیونی فوجی اٹھا کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago