Categories: عالم اسلام

قابض فوجیوں نے ایک فلسطینی دوشیزہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں سوموار کو علی الصباح ایک 23 سالہ فلسطینی لڑکی رشا محمد احمد عویصی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والی فلسطینی دوشیزہ پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رشا عویصی کو “الیاھو” گذرگاہ کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گذرگاہ سے گذرنے کی کوشش کررہی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نےفلسطینی لڑکی کو رکنے کا اشارہ کیا مگر اس نے اس کی تعمیل نہیں کی بلکہ گذرگاہ پر کھڑے فوجیوں کی طرف تیزی سے بڑھنے لگی، جس پر فوجیوں نے اسے گولی کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی وزارت صحت نے بھی فلسطینی دو شیزہ رشا محمد احمد عویصی کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہیدہ کی عمر 23 سال تھی۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیک پوسٹ پر کھڑے فوجیوں کی طرف بڑھنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے اپنے پاس موجود ایک چاقو سے اسرائیلی فوجی پر حملے کی کوشش کی تاہم اس کے حملے سے قبل ہی گولیاں مارکر اسے شہید کردیا گیا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ قلقیلیہ میں فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کرنے والی فلسطینی لڑکی کو گولی ماری گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔ فلسطینی لڑکی کی شہادت کے بعد اسرائیلی فوج نے الیاھو گذرگاہ کو تمام اطراف سے بند کردیا تھا۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں پچھلے ڈیڑھ ماہ میں 80 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ شہداء میں 18 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago