Categories: عالم اسلام

گورنر مکہ کی غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں مکہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے اتوار کے روز خانہ کعبہ کو غسل دیا۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔
کعبہ کے متولی خاندان کے سربراہ شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی نے بتایا کہ “خانہ کعبہ کو 45 لیٹر معطر زم زم کے پانی سے غسل دیا گیا۔ خانہ خدا کو غسل دینے کی یہ تقریب نماز فجر کے بعد ادا کی جاتی ہے۔”
الشیبی کے بقول ‘کعبہ کو مکمل غسل دینے کا عمل دو گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کا درجہ بہت زیادہ ہے۔ آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا فرمائی۔’
انہوں نے بتایا کہ “خانہ کعبہ کی اندرونی دیواریں تین میٹر بلند اس کی چھت کی اندرونی سطح سبز ریشمی کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہے۔”
الشیخ الشیبی نے کا مزید کہنا تھا “کہ اتوار ہی کے روز مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔ اس جگہ پر حضرت ابراہیم کے قدموں کے وہ نشان محفوظ ہیں جب وہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔ مقام ابراہیم کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا جاتا ہے۔ اس جگہ کی مکمل صفائی میں چار گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ کعبہ اللہ کی دیکھ بھال صدیوں سے ہماری خاندانی روایت ہے۔ کعبہ کے بیشتر متولی ہمارے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور صدیوں سے یہی خاندان کعبہ کا کلید بردار چلا آ رہا ہے۔ فی الوقت میں ہی اللہ کے گھر کا کلید بردار ہوں۔
الشیخ الشیبی کا مزید کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کی کلید 25 سینٹی میٹر لمبی ہے اور اللہ کے گھر کا دروازہ غسل کے لئے کھولنے اور بند کرنے کا اختیار صرف مجھے ہی ہے۔ غسل کے بعد خادم الحرمین الشریفین اور دوسرے ملکوں سے آنے والے چنیدہ سفارتی مسلمان مہمانوں کی کعبہ کے اندر نماز کے بعد میں ہی اسے بند کرتا ہوں۔’

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago