برطانیہ میں پلائے ماتھ میں واقع ایک خاتون نے نماز پڑھتے افراد کے سامنے انتہائی شرمناک حرکت کی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار کی جانے والی 36 سالہ کلیئر فیرل پر نازیبا رویے، ہراساں کرنے اور دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات ہیں جس نے ایک مسلمان میاں بیوی اور ان کے دو کم عمر بچوں کے سامنے ایک شرمناک حرکت کی ہے۔
پولیس نے مسلم خاندان کی شناخت جاری نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ان کا دس سالہ بیٹا اور آٹھ سال کی ایک بیٹی بھی پارک میں موجود تھی اور یہ واقعہ ان کے سامنے ہوا ہے۔ یہ جوڑا پارک میں تفریح کے لیے آیا تھا اور نماز کے وقت وہاں نماز ادا کر رہا تھا۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے 27 نومبر کو پلائے ماتھ کران کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اردو ٹائمز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید