فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 8 ماہ کے بچے سمیت 2 فلسطینی شہیدہو گئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر ربر کی گولیاں برسائیں اورآنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 8 ماہ کا فلسطینی بچہ شہید ہو گیا، نابلس شہر میں چاقو سے حملے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو موت کے گھاٹ اتاردیااوردوسرازخمی ہوگیا۔
دوسری طرف ہیبرون میں چاقو کے حملوں میں شہید کیے گئے 3 نوجوانوں 17 سالہ طارق النتشح‘ کمسن باشر اور حسام الجابری کے جنازوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی اور شدیداحتجاج کیا، ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید