Categories: عالم اسلام

افغان طالبان نے صوبے تخار کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا

افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی صوبے تخار کے شہر درقد پر طالبان عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ قبضہ ایک شدید جھڑپ کے بعد کیا گیا۔افغانستان کے شورش زدہ شمالی صوبے تخار کے ضلع درقد پر دوبارہ قبضے کے لیے حکومتی فوج اور عسکریت پسندوں کے در میان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اِس شہر پر آج بدھ کی علی الصبح طالبان عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ تخار صوبے کے گورنر کے ترجمان ثنا اللہ تیمور کے مطابق درقد شہر پر قبضے کے لیے عسکریت پسندوں نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے لیس ہو کر حملہ کیا۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عبد الخلیل آصف کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے شہر کے مرکز پر کئی اطراف سے حملہ کیا اور اِسی باعث وہ قبضہ کرنے میں کامیاب رہے۔ حملے کی شدت کے باعث حکومتی سکیورٹی فورسز درقد شہر کے مرکزی حصے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئیں۔
اِس کے بعد طالبان نے شہر پر اپنا جھنڈا لہرا دیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ذرائع ابلاغ کو ایک ای میل کر کے درقد پر قبضے بارے مطلع کیا۔ مجاہد نے بھی درقد پر قبضے کی جنگ بدھ کی علی الصبح شروع کرنے کا بتایا۔
طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر سے پسپا ہوتی پولیس کے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان کی ای میل میں صرف دو جہادیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کی انتظامیہ کے مطابق اِس وقت حکومتی عمارتوں بشمول پولیس ہیڈکوارٹر پر عسکریت پسندوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ تخار صوبے کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ طالبان جنگجوؤں اور حکومتی فورسز کے درمیان چھ گھنٹے تک درقد پر قبضے کی جنگ جاری رہی۔ اِن کے مطابق حکومتی سکیورٹی فورسز ضرور پیچھے ہٹی ہیں لیکن شہر پر دوبارہ قبضے کی کوشش شروع کر دی گئی ہے۔
صوبائی صدر مقام طالقان میں بھی صوبائی انتظامیہ شہر کی بازیابی کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی اجلاس کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے۔ دو روز قبل آنے والے زلزلے سے بھی درقد کے کئی علاقوں میں تباہی ہوئی تھی۔تاخار کا صوبہ افغانستان کے انتہائی شورش زدہ صوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ درقد وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کی سرحد سے جڑا ہوا شہر ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وسطی ایشیا کی مسلمان ریاستوں میں پائی جانے والی جہادی تحریکوں کے افراد دوسرے راستوں کے علاوہ اِسی صوبے کے ذریعے بھی افغانستان میں داخل ہوتے ہیں۔
کابل حکام کے مطابق طالبان کی صفوں میں وسطی ایشیائی ریاستوں کے انتہا پسند بھی شامل ہیں۔ ان میں خاص طور پر اسلامک موومنٹ برائے ازبکستان کے جنگجو نمایاں ہیں۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

30 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago